لائسنس داروں کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے: مہر شاہد عباس چاون
ملتان : مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون نے کہا ہے کہ لائسنس داروں کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف قدیمی مرکزی امام بارگاہ جوادیہ النگ پاک گیٹ،امام بارگاہ پیر عنایت ولایت حرم گیٹ،امام بارگاہ ابو الفضل پاک گیٹ،امام بارگاہ مورت شاہ چوک شاہ عباس، امام بارگاہ کربلا بی بی پاک مائی پر محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے روٹ جلوس کے وزٹ کے موقع پر کیا اس موقع پر لائسنس دار حاجی، طاہر حسین بلوچ نمبردار، متولی خواجہ اشرف صدیقی،لائسنسدار فراست علی صدیقی،لائسنس دار حسن جاوید انجم،لائسنس دار ملک عابد حسین بھٹہ، لائسنس دار محمد رمضان عرف جانو،لائسنس دار محمد نقاش،لائسنس دار محمد خالد،لائسنس دار محمد شوکت،حسنین علی صدیقی،حیدر علی،بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین کے لائسنس داروں نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف محکمہ جات کے حکام بالا سے وفد کی صورت میں ملاقاتیں بھی کریں گے








































Visit Today : 57
Visit Yesterday : 445
This Month : 11708
This Year : 59544
Total Visit : 164532
Hits Today : 256
Total Hits : 824258
Who's Online : 7





















