حضور نبی کریمﷺ دونوں جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے،،آپ ﷺکی آمد سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے: خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی
ملتان(صفدربخاری سے) معروف روحانی بزرگ عالمی مبلغ اسلام مخدوم المشائخ پیر خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی نے کہا ہے کہ حضور نبی کریمﷺ دونوں جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے آپ ﷺکی آمد سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے اور ہر
طرف نور کا اجالا ہوگیا آپﷺ وجہ تخلیقِ کائنات اور اللہ کے محبوب ہیں آپﷺ کا اسوہ حسنٰہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی زندگی و آخرت سنوار سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب اور بزم المعصوم پاکستان ملتان کے زیرِ اہتمام پیرطریقت صوفی رانا محمد اقبال معصومی ،dspرانا ظہیربابر کے والدین کے سالانہ ختم شریف کے موقع پر عبداللہ بینکویٹ ھال ملتان میں منعقدہ سالانہ ذکرومیلادﷺ کانفرنس سے صدارتی خطاب میں کیا۔مہمانان خصوصی صاحبزادہ سعید خالد معصومی،پیر خواجہ صفدر منصور معصومی ،صوفی یوسف معصومی،صوفی منصور سلیم معصومی ،صوفی لیاقت علی معصومی،صوفی بشارت علی معصومی ودیگرز علماءومشائح شامل تھے ۔جبکہ پیر صوفی محمد خلیل الطافی، پیر صوفی مرزا افضال حسین الطافی، پیر صوفی رانا محمد اقبال الطافی اور صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی تقریب کے منتظم و میزبان اعلیٰ تھے۔ اس موقع پر ذکرومیلاد ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ آپﷺ کی تعلیمات سے دوری کے باعث امتِ مسلمہ مشکلات و پریشانیوں کا شکار ہے حضور نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ پیر صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺو ختم نبوتﷺ ہمارے ایمان کا حصہ مسلمانوں کا بچہ بچہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺکے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہے۔ رسول اللہﷺ نے امت کے لئے وہی کچھ کرنے کا حکم دیا جس کا عملی مظاہرہ آپﷺ نے خود فرمایا انہوں نے کہا کہ نئی نسل میں حب و عشق رسولﷺ کو پروان چڑھانے کیلئے ایسی بابرکت روحانی محافل موثر ذریعہ ہیں اور ان سے اجر و ثواب کے ساتھ ساتھ قلبی سکون ملتا ہے کانفرنس سے پروفیسر ڈاکٹر صدیق خان قادری،مفتی عثمان پسروری،قاری عبداللطیف فریدی،علامہ سلیم اشرف قادری,غلام شبیر سواگی،ودیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کانفرنس کے شرکاءخاص میں سماجی، علمی، ادبی سیاسی شخصیات اور سلسلہ معصومیہ سے وابستہ مریدین عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب کے آخر میں پیر صاچب نے ملکی سلامتی و استحکام،عالم اسلام،امت مسلمہ بالخصوص غزہ فلسطین اور کشمیری مسلمانوں کے لیےاجتماعی دعاکی اور آخر میں لنگر عام کا اہتمام کیا گیا۔








































Visit Today : 57
Visit Yesterday : 445
This Month : 11708
This Year : 59544
Total Visit : 164532
Hits Today : 241
Total Hits : 824243
Who's Online : 8





















