ملتان میں پیپلز پارٹی کو جھٹکا،،جا نگلہ گروپ کے سرپرست اعلی حاجی ملک محمد شیر از جانگلہ نے اپنے گروپ سمیت پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ( ن) میں شمولیت اختیار کر لی
ملتان : جانگلہ برادری کی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک بشیر احمد جا نگلہ گروپ کاسرپرست اعلی حاجی ملک محمد شیر از جانگلہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ( ن) میں شمولیت اور سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر اور رائے منصب علی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،شمولیت کا اعلان جانگلہ برادری کے مشترکہ اجلاس کے بعد فاروق پورڈیرہ شیر از جانگلہ پرسرپرست اعلی حاجی ملک محمد شیر از جانگلہ کی جانب سےمنعقدہ جلسہ عام میں کیا گیا ، اس موقع پرجانگلہ برادری کی مشاورت سے ویلفیئر سوسائٹی کےصدر ملک بشیر احمد جا نگلہ نے حاجی ملک محمد شیراز جانگلہ کو جانگلہ برادری کا سرپرست اعلی منتخب کیا، یاد رہے2024 کےالیکشن میں جا گلہ برادری دو گروپوں میں تقسیم تھی، ایک گروپ صدر ملک بشیر احمد جا نگلہ پی پی پی اور دوسرا گروپ سرپرست اعلی حاجی ملک شیر از جانگلہ( ن) لیگ کی حمایت میں تھا ،دونوں گروپوں میں اتحاد کے بعدصدر ملک بشیر احمد جا نگلہ گروپ نےسرپرست اعلی حاجی ملک شیر از جانگلہ کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر اور پی پی 220 رائے منصب کی قیادت میں چلنے کا فیصلہ کیا اور جانگلہ برادری کے مسائل اور ان کی فلاحوبہود کے لیے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ،اس موقع پر سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر اورسابق ایم پی اے رائے منصب ،سابق چیئرمین ساجد نواز کھوکھر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مشکل حالات کے باوجود ملکی معیشت کو استحکام دینے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں، ہم بحیثیت قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہماری بہادر فوج ہر محاذ پر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے کوشاں ہے، اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ ملکی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ہمارا مؤقف واضح ہے کہ بھارت معاہدے کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔ پانی کے مسئلے پر یکطرفہ اقدامات کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔ پاکستان اپنے پانی کے حقوق کا بھرپور دفاع کرے گا اور عالمی فورمز پر بھی آواز بلند کرے گا،انہوں نے مزیدکہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لیےوزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں اقدامات اور ملکی معیشت کےاستحکام کے لیے حکومتی سطح پر حقیقی معنوں میں اقدامات کیے جا رہے ہیںتاکہ عام غریب شہری خوشحال ہوں،،اس موقع پر انہوں نے جانگلہ برادری کی حمایت پر دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ عوام کی خدمت کا مشن اسی جذبے سے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جانگلہ برادری کی یہ حمایت ان کے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔اس موقع پرسرپرست اعلی حاجی ملک شیر از جانگلہ اور ویلفیئر سواسائٹی کے صدر ملک بشیر احمد جا نگلہ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ جانگلہ برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے اور علاقائی و حلقہ کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، تقریب میںملک ماجد،ملک حکیم،ملک حبیب ،ملک مرید،ملک مزمل،ملک الطاف جانگلہ،ملک مرید احمد جانگلہ ، ملک حبیب جانگلہ، ملک مشتاق جانگلہ،ملک ریاض کھوکھر،عثمان فہیم قریشی، ملک عارف جانگلہ، ملک مختیار احمد جانگلہ،ملک مزمل عباس جانگلہ،حاجی عثمان،مدنی ،ملک بلال جانگلہ، ملک نعمان جانگلہ نے بھی خطاب کیا۔








































Visit Today : 54
Visit Yesterday : 445
This Month : 11705
This Year : 59541
Total Visit : 164529
Hits Today : 201
Total Hits : 824203
Who's Online : 10





















