ملتان(صفدربخاری سے)  مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹ کی کال پر شاپنگ سنٹرز 1-2-3-4 ، صدر بازار، صدیق اکبر روڈ، جامع مسجد روڈ، حسن آرکیڈ ، مال پلازہ، خان پلازہ، میٹرو پلازہ، لبرٹی مارکیٹ سمیت کینٹ بھر کے تمام بازاروں ، مارکیٹوں نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کی اس دوران چوک عزیز بھٹی شہید پر منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ملک زاہداعوان ، سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ ، صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب چوہدری طارق کریم اور غضنفرملک نے کہا اسرائیل عالمی دہشت گرد بن چکا ہے اقوام متحدہ کی قرارداد کے برعکس فلسطین بالخصوص غزہ میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ پوری دنیا میں بدامنی کا موجب بن رہا ہے اسرائیل اور بھارت کا جنگی جنون اقوام متحدہ کیلئے بڑا چیلنج بن چکا ہے ھم او آئی سی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتےہیں اسرائیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مظالم بند کرانے جائیں اور بھارتی مودی سرکار کے جنگی جنون کی روک تھام اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم بند کرانے جائیں مظاہرہ میں ملک سلیمان اعوان ، خواجہ دلشاد احمد ، کلب عابد خان ، شیخ محمد شفیق، اعجاز کریم ، اختر حسین ودیگر شریک تھے ۔