کامیاب ملک گیر ہڑتال نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم اسرائیل اور بھارت کے خلاف یک زبان اور متحد ہے: صہیب عمار صدیقی
ملتان (صفدربخاری سے)امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ “کامیاب ملک گیر ہڑتال نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم اسرائیل اور بھارت کے خلاف یک زبان اور متحد ہے۔ ہم بالخصوص ملتان میں تاجروں، صنعتکاروں، اور کاروباری طبقے کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مکمل شٹر ڈاؤن کر کے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ آج کی تاریخی ہڑتال کو کامیاب بنانے میں تمام تاجر تنظیموں نے بھرپور کردار ادا کیا ہڑتال نے دنیا بھر کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستانی قوم اہلِ فلسطین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی شیطانی مثلث انسانیت کی کھلی دشمن ہے، اور ہم انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی منظم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں وہی کچھ کرنا چاہتا ہے جو اسرائیل فلسطین میں کر رہا ہے، پاکستانی قوم تمام تر داخلی اختلافات کے باوجود بھارت کی جارحیت کے خلاف متحد ہے۔ ہم حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف فوری طور پر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلایا جائے تاکہ قومی سطح پر مؤثر حکمتِ عملی تشکیل دی جا سکے۔







































Visit Today : 55
Visit Yesterday : 445
This Month : 11706
This Year : 59542
Total Visit : 164530
Hits Today : 213
Total Hits : 824215
Who's Online : 4





















