ملتان : جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، نائب امیر خواجہ محمد عبد المالک صدیقی نے انجمن تاجران ظریف شہید کے صدر محمد شوکت غو ری سے ملاقات کی اور تاجر برادری کو 27 اپریل بروز اتوار مینار پاکستان پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں شرکت کی دعوت دی جس پر تاجر رہنماؤں نے ان کی دعوت قبول کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ تاجر برادری  مینار پاکستان ملین مارچ میں ضرور شرکت کرے گی جبکہ ملاقات میں مولانا ثناء اللہ سبحانی مفتی محمد عابد قاری محمد ہاشم و دیگر ضلعی رہنما موجود تھے۔