ملتان (صفدربخاری سے) بھارتی گیڈر بھبکیوں کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں سرائیکستان نوجوان تحریک نے ایم اے جناح روڈ سے نو نمبر چونگی روڑ پر ریلی نکالی۔ریلی کے شرکاء نے پینافلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر انڈیا اور مودی کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے ،بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی،مودی کی موت تک جنگ رہے گی اور پاک فوج زندہ باد ،پاکستان زندہ باد کی فلک شگاف نعرے بازی کی ریلی کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات،رانا نعیم ،گل حسن سومرو،قاسم خاکوانی نے کی ریلی کے شرکاء سے سرائیکی راہنما مہر مظہر عباس کات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کسی غلط فہمی میں نہ رہے اس بار اگر کوئی حماقت کی تو پاک فوج بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیگی مہر مظہر کات نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی نمبر ون اور بہادر فوج ہے ہمیں اپنی فوج پر پورا یقین ہے کہ وہ بھارتی، اسرائیل گٹھ جوڑ کو نیست ونابود کر دیگی۔مہر مظہر کات نےکہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور اگر بھارت حماقت کرتا ہے تو ہم اپنی فوج کے جوانوں سے پہلے بارڈرپر اپنے پاک وطن کا دفاع کرینگے اور انڈیا کو تاریخی سبق سکھائیں گے ریلی میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی