ملتان (صفدربخاری سے) انجمن تاجران شریف پلازہ کچہری روڈ ملتان کے زیرِ اہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر شیخ غلام مرتضی،جنرل سیکریٹری خواجہ شفیق الرحمن،سینیئر نائب صدر خواجہ انیس الرحمن،نائب صدر شیخ فیصل،چیئرمین خواجہ حفیظ الرحمن،سرپرست اعلی شیخ محمد منیر،تاجر رہنماؤں محمد مکی،شیخ محمد عرفان نے کی احتجاجی ریلی کے موقع پر مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل کے پرچم نزر اتش کیے اور اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اس موقع پر صدر شیخ غلام مرتضی ودیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج امت مسلمہ کو سمجھ لینا چاہیے کہ امریکہ،اسرائیل جیسی صیہونی قوتیں اسلام اور انسانیت دشمن قوتیں ہیں جو بالخصوص امت مسلمہ کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں عراق وشام کے بعد آج فلسطین کے مظلوم عوام پر جس طرح کی اسرائیلی ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے اس کی دنیا کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی جہاں پر مسلمانوں کی نہ صرف نسل کشی کی جا رہی ہے بلکہ غزہ کو مکمل طور پر تباہ برباد کر کے رکھ دیا گیا ہے لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اور او ائی سی بھی ذمہ دارانہ کردار ادا نہیں کر رہی ہیں حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی ازادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاجر برادری حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے