مذہبی جماعتوں کی کال پر پاکستان میں کامیاب ہڑتال نے ثابت کر دیا ہے کے پاکستانی قوم غزہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی بھر پور مذمت کرتی ہے: محمد ایوب مغل
ملتان: جمعیت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے مذہبی جماعتوں کی کال پر کامیاب ہڑتال پر بات کرتے ہوئے کہا بازاروں سے لیکر گلی محلوں تک پورے پاکستان میں کامیاب ہڑتال نے ثابت کر دیا ہے کے پاکستانی قوم غزہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور پوری قوم کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں فلسطینیوں پر ظلم و بربریت نے امریکہ برطانیہ یورپ کے مکروہ چہرے بے نقاب کردئے ہیں اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا کا امن تباہی کے دہانے پر ہے مسلمان خصوصی طور پر عرب ممالک اسلامی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی عملی مدد کریں ورنہ اسرائیل امریکہ گٹھ جوڑ ایک ایک کرکے تمام اسلامی ممالک کو تہس نہس کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا فلسطینیوں پر ظلم و بربریت نے انسانی ہمدردی کا نعرہ لگانے والے ممالک کے چہرے بے نقاب کر دئے ہیں اس موقع پر اسلامی ممالک کو متحد ہوکر اسرائیل کو عملی جواب دیکر اسرائیل خونی بھیڑیے کے قدموں کو روک کر کچل دینا چاہیے اسی میں دنیا کا امن ہے پاکستانی قوم نے کامیاب ہڑتال سے ثابت کردیا ہے کہ قوم میں آج بھی جذبہ جہاد زندہ ہے۔








































Visit Today : 57
Visit Yesterday : 445
This Month : 11708
This Year : 59544
Total Visit : 164532
Hits Today : 241
Total Hits : 824243
Who's Online : 8





















