وفاقی وزرا ء کی آمد ،چوہدری زاہد مسعود کی قیادت میں ملتان شہر کی بڑی ریلی
ملتان : وفاقی وزیرپاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری،وزیر مملکت عبدالرحمان خان کانجو ،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا ملتان پہنچنے پر فقید المثال استقبال کرتے ہوئے سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتان اِن شا ء اللہ ایم پی اے پی پی 215 چوہدری زاہد مسعود نے ملتان شہر کی سب سے بڑی ریلی نکال کر ثابت کر دیا کے عوام اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے کس قدر والہانہ محبت کرتی ہے سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ سٹی صدر زاہد مسعود ،سینئر نائب صدور عرفان خان ،صابر قریشی،عمران قریشی،صدیق قریشی ،مشرف مغل ،جنرل سیکرٹری نمیر علی ،عثمان ہاشمی ،عابد چودری بڑی ریلی کے ہمراہ پنڈال میں پہنچے ۔ چوہدری زاہد مسعود نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نواز شریف کے مشن پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔میاں نوازشریف کے دور میں پاکستان ایٹمی قوت بنا، ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور ہوئے ،سڑکوں کا جال بناکر ملک کی دیہی علاقوں کو ترقی کے ساتھ جوڑا گیا صحت اور تعلیم کی سہولیات پہلے سے بہتر ہوئیں ۔ سردار اویس خان لغاری،عبدالرحمان خان کانجو، ملک احمد خان اسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور عوامی خدمت کے مشن کو تیز کرنے کیلئے کوشاں ہیں اُن کا دورہ ملتان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔کارکنان اور عوام نے ثابت کردیا کہ وہ عوامی خدمت کرنے والی جماعت کو فراموش نہیں کرسکتے ۔پورے ملتان کے مشکور ہیں جنہوں نے آنے والے مہمانوں کا ایسا شاندار استقبال کیا کہ جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔








































Visit Today : 54
Visit Yesterday : 445
This Month : 11705
This Year : 59541
Total Visit : 164529
Hits Today : 208
Total Hits : 824210
Who's Online : 11





















