ملتان( صفدربخاری سے) ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سینئر صحافی و ایڈیٹر رپورٹنگ روزنامہ اوصاف ملتان ارشد ملک کی تین روز سے پر اسرار گمشدگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا و ریلی نکالی گئی ، جس میں مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ، احتجاجی مظاہرین نے نعرے بازی کی اور ارشد ملک کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی ارشد ملک کو پر اسرار طور پر غائب ہوئے تین روز گزر چکے ہیں، پولیس ، ایف آئی اے سمیت سرکاری محکموں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی پیشرفت سامنے نہ لانا انتہائی افسوسناک ہے، صحافیوں نے کہا کہ ارشد ملک کو مسلسل دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں ، مظاہرین نے وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت سی پی او، ڈپٹی کمشنر و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد ملک کو فوری بازیاب کرایا جائے اور اس پر اسرار گمشدگی میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ، مظاہرے میں ملک شہادت حسین ، نثار اعوان، مظہر خان، رؤف مان ، اختر شیخ، اشفاق احمد ، ناصر زیدی،خالد چوہدری، شریف جوئیہ، طارق چوہدری، خالد محمود کھاکھی، انجم خان پتافی، اعظم ملک، جنید انور، بلال خان نیازی، عون عباس، شاہد سٹھو، انیلہ اشرف، یوسف عابد، وسیم خان بابر، بابر چوہدری، محبوب ملک، عامر عاربی، ، یاسر بھٹی، امیر زمان بھٹی، دلزیب آکاش ، چوہدری عبد الوسیم، عاصم شیرازی، رانا عبدالروف، امتیاز اعوان، عمر فاروق، ثقلین نقوی ،ملک عمران، صالحہ ملک، جودت ندیم، چوہدری اشرف جاوید و دیگر نے شرکت کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی پی او ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر ارشد ملک کو بازیاب کرانا چاہئیے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، اس احتجاج کے بعد سینئر صحافیوں کے وفد نے سپیکر صوبائی اسمبلی ملک احمد خان سے ملاقات بھی کی اور انہیں ملتان میں صحافی کی پر اسرار گمشدگی بارے بھی آگاہ کیا ، جس پر انہوں نے صحافی ارشد ملک کی فوری بازیابی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھوں گا