ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی: 6 خوارج ہلاک, 4 زخمی
بنوں:خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی اور اس دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا اور 4 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں (خوارج) کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے اور اس دوران 4 خوارج زخمی ہوئے۔ بنوں میں کارروائی کے حوالے سے بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔







































Visit Today : 60
Visit Yesterday : 445
This Month : 11711
This Year : 59547
Total Visit : 164535
Hits Today : 310
Total Hits : 824312
Who's Online : 7





















