حج اللہ تعالی کی طرف سے امت مسلمہ کے لیے بہت بڑی سعادت ہے،،حج پر جانے سے قبل حقوق العباد ادا کریں: تنویر کوثر شیخ
ملتان : چیف ایگزیکٹو تنویر کوثر شیخ نے کہا کہ حج ایک اسلامی فریضہ ہے جوکہ تمام صاحب استطاعت لوگوں پر فرض ہے اور قیامت تک آنیوالے مسلمان بیت اللہ کا حج کرتے رہیں گے حج پر جانے سے قبل حقوق العباد ادا کریں تاکہ حج مقدسہ کے فرائض ادا کرتے ہوئے ہم پر کسی کے حقوق العباد باقی نہ رہتے ہوں حرم میں ایک عمل کا ثواب ایک لاکھ کے برابر ملتا ہے اور ساری زندگی سے بہتر ہے کہ ایک نماز حرم شریف میں ادا ہوحج پر روانہ ہونے والا شخص اللہ کا مہمان ہوتا ہے اوراس پراللہ کی جانب سے رحمتوں کی بارش ہوتی ہے حج کے سفر کے آغاز سے ہی فرشتے اس کے ہر نیک عمل پر لاکھوں نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھ دیتے ہیں، حج اللہ تعالی کی طرف سے امت مسلمہ کے لیے بہت بڑی سعادت ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے سعودی پاک حج وعمرہ سروسز کے زیر اہتمام حج ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حج ٹریننگ ورکشاپ میں الحاج ثناء اللہ نے احرام باندھنے کا طریقہ اور اس کے فرائض و مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ،حاجی ثناء اللہ، مسعود شفیع، ایزد تنویر،احمد تنویرسمیت کثیر تعداد میں حجاج کرام نے شرکت کی۔آخر میں سعودی پاک حج وعمرہ سروسز کی جانب سے حاجیوں کو گفٹ بیگ تقسیم کیے گئے جس میں ان کی ضروریات کی تمام اشیاء فراہم کی گئیں۔








































Visit Today : 57
Visit Yesterday : 445
This Month : 11708
This Year : 59544
Total Visit : 164532
Hits Today : 265
Total Hits : 824267
Who's Online : 8





















