مسلم لیگ ن کے مرکزی لیڈران کی ملتان آمد ،، مسلم لیگ (ن) کے سابق وائس چیئرمین وایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملتان عمران انصاری کی رہائش گاہ سے استقبالیہ ریلی کا انعقاد،،ریلی میں مسلم لیگ (ن) کےکارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت
ملتان: مسلم لیگ ن کے مرکزی لیڈران کی ملتان آمد پر مسلم لیگ (ن) کے سابق وائس چیئرمین وایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملتان عمران انصاری کی رہائش گاہ سے استقبالیہ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ ونگ سٹی صدر زاہد عدنان گڈو،جنرل سیکرٹری آفتاب جٹ،اختر عالم قریشی،رانا اشتیاق،چوہدری آصف،مدنی خلیل،فاروق
قریشی،عارف بدر قریشی،افتخار نصیر غوری،شہزاد غوری،طاہر امین،مخدوم زاہد انصاری،غلام مضطفی،ندیم قریشی،میاں سیمان قریشی،محمد صغیر کونسلر،رانا عبدالرزاق،رمضان جانی،میاں جاوید انصاری ودیگر کارکنان کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی،ریلی عمران انصاری کی رہائش گاہ بسم اللہ کالونی سے شروع ہوئی اور جگہ جگہ قافلہ شامل ہوتے گئے اور ریلی کے شرکاءکا مدنی خیل،اختر عالم قریشی،زاہد عدنان گڈو سمیت کارکنان کی بڑی تعداد سے استقبال کیا ،ریلی کے شرکا ء مسلم لیگ (ن)کے ملی نغموں پر بھنگڑے ڈال رہے تھے اور میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف ،مریم نواز زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران انصاری،زاہد عدنان گڈو،آفتاب جٹ،اختر عالم قریشی،رانا اشتیاق،چوہدری آصف نے کہا کہ ملتان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور مسلم لیگ (ن)ملک ترقی کی جانب گامزن کرے گی ،آئندہ پانچ سالوں مایوسی کے اندھیرے دور ہوجائیں گے۔








































Visit Today : 57
Visit Yesterday : 445
This Month : 11708
This Year : 59544
Total Visit : 164532
Hits Today : 246
Total Hits : 824248
Who's Online : 8





















