ملتان: معروف روحانی بزرگ سربراہ بزم المعصوم پاکستان عالمی مبلغ اسلام مخدوم المشائخ حضرت خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی سجادہ نشین درگاہ عالیہ مرشد اباد شریف لاہور کل صبح 10 بجے اپنے دو روزہ تبلیغی روحانی اصلاحی تنظیمی دورے پر لاھور سے ملتان پہنچیں گے اور بعد نماز عشاء جامعہ الطافیہ سلطان الذاکرین گلبرگ ٹاؤن نزد فضل ماڈل بہاولپور بائی پاس میں منعقدہ جامعہ کی افتتاحی تقریب کی صدارت و جامعہ کا افتتاح و خصوصی دعا فرمائیں گے۔ اور 27 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے بزم المعصوم کے رہنما پیرطریقت حاجی رانا محمد اقبال الطافی اور ڈی ایس پی رانا ظہیر الدین بابر و جملہ برادران کے سالانہ ختم پاک کے موقع پر عبداللہ بینکوٹ ہال نزد سبزواری ٹاؤن برلب نہر قاسم پور کالونی ملتان میں منعقدہ سالانہ عظیم الشان مرکزی محفل ذکر و میلاد میں صدارتی خطاب فرمائیں گے پیر صاحب عالم اسلام ،ملک پاکستان، افواج پاکستان، بالخصوص غزہ فلسطین کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اجتماعی دعا فرمائیں گے۔سرزمین مدینۃ الاولیاء ملتان میں ان کی امد پر بزم المعصوم کے کارکنان عہدے داران ان کا شایان شان استقبال کریں گے۔