ملتان : انجمن تاجران صرافہ بازار الیکشن 2025 (انصاف گروپ) کے اعزاز میں دیے گئے عشا ئیہ سے اُمیدوار برائے صدر سید عرفان شاہ،بانی گروپ عبدالرؤف شاہ،چیئرمین حاجی ریاض حسین،جنرل سیکریٹری خرم شہزاد (موتی والے) نے کہا ہے کہ تاجران 27 اپریل کو انصاف گروپ کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کریں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ہم نے ہمیشہ تاجروں کی خدمت کی اورآئندہ بھی خدمت کے جذبے کے مشن کو جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے حوالے سے عہدیداروں کے اعزاز میں دیے گئے عشا ئیہ سے خطاب کے دوران کیا جس میں حاجی غلام صابر خان،ابوزر انصاری،شوکت گیلانی، شیخ شہباز، راشد نواز،فدا حسین تھہیم،محمد معاذ،حسین سخی رانا عارف،غلام محمد، آصف نواز،اسامہ صابر خان،اسد سجاد بھٹہ،منور قریشی، عدیل انصاری، عبدالرحمن،چچا سرور محمد ناصر حسین، ملک شفیق محمد نزیر،راشد گجر،جاوید نفیس احمد،نصیر احمد امتا طالب،عدیل چشتی زریاب خان ودیگر بھی موجود تھے سید عرفان شاہ نے مزید کہا کہ انصاف گروپ نے تاجر برادری کے جان و مال کے تحفظ سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ اواز اٹھائی اور اج بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔