ملتان میں الٹر نیٹوریسرچ انیشیٹو اور ایس یو این کنسلٹینٹ سروسز کےز یراہتمام کمیونٹی آگاہی میٹنگ ’’بعنوان سگریٹ نوشی کے اثرات اور نجات کیلئے ممکن طریقہ کار ‘‘کا انعقاد
ملتان: الٹر نیٹوریسرچ انیشیٹو(اے آر آئی) اور ایس یو این کنسلٹینٹ سروسز کےز یراہتمام کمیونٹی آگاہی میٹنگ ’’بعنوان سگریٹ نوشی کے اثرات اور نجات کیلئے ممکن طریقہ کار ‘‘کا انعقاد ملتان میں کیا گیا ،میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے محمد مزمل نے خصوصی طور پر شرکت کی،میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے سلطان محمود نے کہا کہ اے آرآئی اور ایس یو این ملکر ضلع ملتان میں سگریٹ نوشی سے پاک پاکستان کے عنوان سے پروگرام چلارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 3کروڈ 20لاکھ افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں،اس پروگرام کے تحت کمیونٹی آگاہی میٹنگز،تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشن،میڈیا کمپین اور سگریٹ پینے والوں کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنا شامل ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد مزمل نے اس کمپین کی جانے والی سرگرمیوں کو سراہا اور بتایا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو سگریٹ(VAP) کے استعمال سے بچانا ہوگا،قانون کے مطابق کوئی بھی سگریٹ کی دکان تعلیمی اداروں کی حدود میں نہیں بنائی جاسکتی ہم سب یہ کوشش کریں کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ سگریٹ اور دوسری نشہ آور مصنوعات سے بچ سکیں،میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق لنگاہ نے شرکاء سے عہد لیا کہ وہ اپنے بچوں کو ایسی سر گرمیوں کی طرف مائل کریں جس سے انکی صحت اچھی ہو کیونکہ سگریٹ کا استعمال کرنے والوں کے ساتھ بھی لوگ بیٹھنا پسند نہیں کرتے،انہوں نے مزید کہا کہ پبلک مقامات پر سگریٹ پینے والوں سے ہم سب نہ صرف دور رہیں بلکہ انہیں بھی روکیں تاکہ دوسروں کی صحت بھی بچ سکے،میٹنگ میں ڈاکٹر فرحان،قمر ہاشمی ریڈیوپاکستان،وقار احمد خان صدر الفیض سوسائٹی اور ڈاکٹر محمد رضوان نے بھی خطاب کیا۔







































Visit Today : 58
Visit Yesterday : 445
This Month : 11709
This Year : 59545
Total Visit : 164533
Hits Today : 275
Total Hits : 824277
Who's Online : 8





















