ملتان (صفدربخاری سے) جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان وسٹی نے قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں 27 اپریل کو لاہور میں ملین مارچ میں شرکت کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے ضلع ملتان سے 100 سے زائد بسوں,کاروں پر ذمہ داران کی قیادت میں ہزاروں کارکنوں پر مشتمل بڑا قافلہ روانہ ہوگا تاجر برادری کی 26 اپریل کو ہونے والی ہڑتال کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار جے یو ائی ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید،حق نواز خان ترین، مولانا غلام فرید نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں پریس کانفرنس کے دوران کیا مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی نسل کشی افسوسناک ہے امت مسلمہ کو اس پر خاموش رہنے کی بجائے اواز اٹھانی چاہیے اور پاکستانی عوام سمیت امت مسلمہ امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرے اور و سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اج اس بات کی بھی اشد ضرورت ہے کہ پاکستانی مشروبات کی کمپنیز مشروبات کی قیمتوں میں فائدہ اٹھانے کی بجائے مقررہ قیمت وصول کریں ورنہ یہ بھی اسرائیلی ظلم کے برابر ظلم ہوگا انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان صدر،سٹی،جلال پور پیر والا،شجاع اباد،بستی ملوک ،قادر پورراں سمیت دیگر علاقوں سے جے یو ائی کے ہزاروں کارکنان مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملین مارچ میں شرکت کے لیے لاہور جائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کی بڑی تاجر تنظیموں کی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آ ج 26 اپریل کو ہونے والی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں جے یو ائی ہڑتال کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جہاں جہاں جے یو ائی کے ذمہ داران کارکنان موجود ہیں وہ مکمل طور پر شٹر ڈاؤن کریں گے اور تاجر برادری کے بھی احتجاج میں شریک ہوں گے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سمیت او ائی سی کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے چند مٹھی بھر یہودیوں نے مظلوم فلسطینیوں پر جو ظلم روا رکھا ہے اس پر خاموش رہنے کی بجائے اپس کے تمام تر اختلافات بلا کر امت مسلمہ کو یکجا ہو جانا چاہیے اور موجودہ حکومت کو بھی اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے کیونکہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ جے یو ائی مظلوم فلسطینیوں کی مالی امداد کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔