بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 9 January 2022 کو شائع کیا.
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور معصوم کشمیریوں کو شہید کرنا معمول بن چکا ہے ۔ آج بھی ایک مظلوم کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔نوجوان کو بانڈی پورہ کے علاقے شاہگنڈ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے تاحال سرچ آپریشن جاری ہے اور کسی کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔رواں ماہ قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 سے تجاوز کرگئی ہے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 284
Visit Yesterday : 536
This Month : 820
This Year : 64539
Total Visit : 169527
Hits Today : 3045
Total Hits : 878757
Who's Online : 19




















