تاجر برادری اتحاد گروپ کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کر کے 27 اپریل کو کامیابی سے ہمکنار کرے:خواجہ محمد اسلم و محمد رفیق بھٹی
ملتان : انجمن تاجران صرافہ بازار (اتحاد گروپ) کے اُمیدوار برائے صدر خواجہ محمد اسلم،جنرل سیکرٹری محمد رفیق بھٹی نے کہا ہے کہ تاجر برادری اتحاد گروپ کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کرنے کے لیے 27 اپریل کو کامیابی سے ہمکنار کرے تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر رہنما حاجی مظہر نواز کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں خطاب کے دوران کیا جس میں شرف الحق بھٹہ،حاجی مظہر نواز،شیخ محمد حنیف، ملک کامران نواز،اجمل نائج، ذوالفقار علی،رانا محمد علی سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں ذمہ داری سے کردار ادا کیا اور ائندہ بھی خدمت کے جذبے کے مشن کو جاری رکھیں گے اور صرافہ بازار میں مزید ترقیاتی کاموں کو ترجیح دیں گے تاکہ تاجر برادری کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے امید ظاہر کی کہ تاجر برادری الیکشن کے موقع پر اتحاد گروپ کو کامیاب کرائے گی۔








































Visit Today : 57
Visit Yesterday : 445
This Month : 11708
This Year : 59544
Total Visit : 164532
Hits Today : 254
Total Hits : 824256
Who's Online : 8





















