مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی وفات،،،کیتھولک چرچ بشپ ہاﺅس ملتان میں کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیر اہتمام تعزیتی دعائیہ تقریب
ملتان: مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی وفات پر کیتھولک چرچ بشپ ہاﺅس ملتان میں کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیر اہتمام تعزیتی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کہ صدارت بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ یوسف سوہن نے کی اس موقع پرفادر ڈینیئل تاج ،سیموئیل کلیمنٹ ،سرفراز کلیمنٹ ،علامہ ابوبکر عثمان الازہری ،علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ ،پروفیسر عبدالماجد وٹو ،خاور حسنین بھٹہ ،بشارت عباس قریشی ،انجینئر سخاوت ،حاجی مظہر جاوید سیال ،علامہ عبدالحنان حیدری ، پیر عبید انور صدر پوری ،جواد امین قریشی ،گل نسرین ،شازر گل ،امروز گل ،پرنس ایلون ،اطہر جہانیاں ،عامر یعقوب ،عابد مالوس سمیت دیگر نے شرکت کی تعزیتی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس ایک عظیم انسان تھے جنہوں نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزاری دنیابھر میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رحجان، دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمے، قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پوپ فرانسس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں مقررین نے مزید کہا ہے کہ پوپ فرانسس کی بین المذاہب خدمات اور دنیا بھر کے مظلوموں کیلئے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پوپ فرانسس نے ہمیشہ ظلم کیخلاف آواز بلند کی، انکی وفات سے بین المذاہب رواداری کیلئے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔








































Visit Today : 57
Visit Yesterday : 445
This Month : 11708
This Year : 59544
Total Visit : 164532
Hits Today : 252
Total Hits : 824254
Who's Online : 8





















