پہلگام فالس آ پریشن،، پاک فوج اور حکومت بھارت کو منہ توڑ جواب دے: خاتون رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان (صفدربخاری سے) تحریک انصاف کی خاتون رہنما این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ پہلگام فالس آ پریشن افسوس ناک دہشت گردی کی کوئی بھی ملک حمایت نہیں کر سکتا سندھ طاس معاہدہ بھارت کی وراثت نہیں جب چاہے توڑ دیا جائے پاک فوج اور حکومت بھارت کو منہ توڑ جواب دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 کے علاقہ بستی لنگڑیال میں منعقدہ خواتین کارنر میٹنگ میں خطاب کے دوران کیا ڈاکٹر روبینہ اختر نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اعلان اور پاکستانی شہریوں کو بھارت سے نکل جانے کا حکم بھارتی حکومت کی مکاری اور گھبراہٹ کا نتیجہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانا انتہائی شرم ناک فعل ہے اصل وجہ مقبوضہ کشمیر کے اندر چلنے والی علیحدگی کی تحریک ہے جس پر بھارتی حکمران اپنی عوام اور دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں عالمی برادری کو اس بات کا نوٹس لینا پڑے گا اور جواب میں پاکستان کے فیصلوں کی بھی توثیق کرنا ہوگی ہر ملک کو اپنے دفاع کا پورا پورا حق حاصل ہے۔








































Visit Today : 54
Visit Yesterday : 445
This Month : 11705
This Year : 59541
Total Visit : 164529
Hits Today : 203
Total Hits : 824205
Who's Online : 10





















