ملتان (صفدربخاری سے) لائنز کلبز انٹرنیشنل کے سابق انٹرنیشنل ڈائریکٹر میاں محمد ادریس نے کہا ہے کہ لائنز کلب ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم ہے جہاں انسانیت کی خدمت کو ہر چیز پر فوقیت دی جاتی ہے۔ یہ تنظیم رنگ، نسل، مذہب کی تفریق کے بغیر دنیا بھر میں فلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے، اور اس کے ممبران بلا معاوضہ خدمت خلق کا جذبہ لے کر معاشرے میں بہتری لانے کے لیے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی ممبرشپ کے فروغ اور نئے کلبز کا قیام نہ صرف لائنز موومنٹ کو وسعت دیتا ہے بلکہ سماجی خدمات کے دائرہ کار کو بھی بڑھاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پانچ نئے لائنز کلبز کی جس میں لائنز کلب آف ملتا مڈٹاون، لاائنز کلب آف میٹرو پولٹین،لائنز کلب آف ملتان لبرٹی،لائنز کلب آف ملتان سٹار فیملی،اور لائنز کلب آف گونگ لائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ڈسٹرکٹ گورنر عاطف منیر شیخ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے کلبز کا قیام معاشرتی بہتری کی سمت ایک اہم قدم ہے نئے شامل ہونے والے ممبران کو چاہیے کہ وہ خدمت خلق کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جہاں معاشی و معاشرتی مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، وہیں ایسے پلیٹ فارمز معاشرتی ہم آہنگی اور مدد کے ذریعے ان مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔پانچ نئے کلبز کے منصوبے کے چیئرمین چوہدری الطاف شاہد نے کہا کہ یہ کلبز خدمت خلق، تعلیمی اقدامات، صحت عامہ اور دیگر فلاحی منصوبوں میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ممبران خدمت کے انتہائی جذبے اور اخلاص کے ساتھ تنظیم کا حصہ بنے ہیں جو مستقبل میں تنظیم کی سرگرمیوں کو نئی جہت دیں گے۔ جبکہ فرسٹ وائس ڈسٹر کٹ گورنر ڈاکٹر نثار احمد چوہدری، لائنز کلبز انٹر نیشنل کے سابق سر براہ محمد افضل سپرا، سابق ڈسٹر کٹ گورنرمیاں جاوید اقبال، شفیع اللہ خان چوہدری ظفر محمود،غلام عباس، راؤ جمشید، چوہدری خلیل الرحمن، ڈاکٹر زرینہ، تقریب میں مہمانانِ گرامی کو شیلڈز اور اعزازی اسناد بھی پیش کی گئیں، اور نئے ممبران سے تنظیمی حلف لیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔تقریب میں نمایاں سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے نئے کلبز کے قیام کو معاشرے میں خدمت، ہم آہنگی اور ترقی کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔