ملتان(صفدربخاری سے) چلڈرن ہسپتال ملتان میں نینیٹل ریسسٹیٹیشن” ورکشاپ کا انعقاد.  چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی زیرنگرانی نو وارد بچوں کے حوالے سے پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں کے لیے “نینیٹل ریسسٹیٹیشن” ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد نومولود بچوں میں زندگی کے پہلے سانس کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور طبی عملے کو فوری اور مؤثر طریقے سے نینیٹل ریسسٹیٹیشن کی تربیت فراہم کرنا تھا۔ تقریب کا آغاز ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کے خطاب سے ہوا، جس میں انہوں نے شرکاء کو “پہلا سانس اہم ہوتا ہے” کے پیغام کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ ورکشاپ کی تربیت ڈاکٹر علی امجد اور ڈاکٹر اویس رومی نے دی، جبکہ اس کے انتظامات میں پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد نے معاونت فراہم کی۔ اس پروگرام میں بچوں کے ہسپتال کے درجنوں ڈاکٹروں نے شرکت کی اور عملی مشقوں کے ذریعے قیمتی مہارتیں حاصل کیں۔