بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے معروف ماہر تعلیم اور محقق، پروفیسر ڈاکٹر جام نیاز احمد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد،،ان کی تعلیمی خدمات اور تحقیقی کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
ملتان: بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سوائل سائنس کے معروف ماہر تعلیم اور محقق، پروفیسر ڈاکٹر جام نیاز احمد کے اعزاز میں کتابوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کی تعلیمی خدمات اور تحقیقی کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر جام نیاز احمد نے 33 سالہ تدریسی و تحقیقی کیریئر کے دوران 106 سے زائد تحقیقی مقالے بین الاقوامی جرائد میں شائع کیے اور 2022-23 میں سائل سائنس سوسائٹی آف پاکستان پنجاب کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیں تقریب میں شعبہ ایگرانومی کے ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد نے ڈاکٹر جام نیاز احمد کو تحائف اور تصاویر پیش کیں اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا: “ڈاکٹر جام نیاز احمد نے سائل سائنس کے شعبے میں جو خدمات انجام دی ہیں، وہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں جبکہ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر مبشر حسین، ڈاکٹر عبد الرحیم ,ڈاکٹر محمد اعجاز، ڈاکٹر نعیم سرور، ڈاکٹر احمد شیر، ڈاکٹر اللہ وسایا،ڈاکٹر عتیق الرحمان،ڈاکٹر فاروق اظہر، ڈاکٹر عمرفاروق، ڈاکٹر حسیب کھر،ڈاکٹر عبدالستار اور ڈاکٹر ساجد مسعود سمیت دیگر اساتذہ اور محققین نے شرکت کی۔





































Visit Today : 135
Visit Yesterday : 445
This Month : 11786
This Year : 59622
Total Visit : 164610
Hits Today : 599
Total Hits : 824601
Who's Online : 9





















