ملتان: معروف قانون دان و سماجی رہنما ملک محمد مظفر اٹھنگل جٹ نے کہااقوام متحدہ عالمی برادری، اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا نوٹس لیا جائے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پَہلگام واقعے کو غلط رنگ دینے کی روش کی روک تھام کی جائےہم اپنے دریاؤں کی روانی اور اپنی سرحدوں کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیےپوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ تن من دھن سے کھڑی ہے۔ وطن عزیز کے لیے ہمارے جوان بزرگ اور بچے جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا نہ صرف مخالف ہے بلکہ خود اس کا شکار رہا بھی ہوتا چلا آ رہا ہے۔