میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ملتان کا اہم اجلاس ،،، سینئر صحافی ارشد ملک کی گمشدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا
ملتان : میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ملتان کا اہم اجلاس چئیرمین عرفان چودھری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر صحافی ارشد ملک کی گمشدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں صدر عادل چودھری، وائس چیئرمین یعقوب مدنی، جنرل سیکرٹری فیاض قادری، سنئیر نائب صدر راحیل صدیقی، نائب صدر محمد شفیق، ایڈیشنل سیکرٹری وسیم حیدر نقوی، فنانس سیکرٹری محمد وقاص، جوائنٹ سیکرٹری رانا امتیاز، سیکرٹری اطلاعات تنویر فلک اور دیگر ممبران بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر عادل چودھری نے کہا کہ ارشد ملک کے خلاف کی جانے والی بے بنیاد کاروائی کو مسترد کرتے ہیں۔ وائس چیئرمین یعقوب مدنی نے کہا کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی سے روکنا اور انہیں لاپتہ کرنا انتہائی قدم ہے جسکی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ ایم ڈبلیو او ملتان کے عہدیداران نے ملتان انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سینیئر صحافی ارشد ملک کو فوری بازیاب کرایا جائے۔







































Visit Today : 184
Visit Yesterday : 445
This Month : 11835
This Year : 59671
Total Visit : 164659
Hits Today : 951
Total Hits : 824953
Who's Online : 6





















