اسرائیلی مصنوعات کی خرید کا بائیکاٹ احسن اقدام ہوگا،، 26 اپریل ملک گیر پرامن ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں: نیشنل تاجر اتحاد پاکستان
ملتان (صفدر بخاری سے)اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم آڑ میں ہم وطن چھوٹے دکانداران کا مالی نقصان معاشی تنزلی۔ غربت اور باہمی منافرت کو بڑھائے گی۔ اسرائیلی مصنوعات کی خرید کا بائیکاٹ اور خریداری مکمل بند کرنا احسن اقدام ہوگا۔ غریب اور چھوٹا دکاندار اپنے نقصان کو برداشت نہیں کرسکے گا۔ بحیثیت قوم یہ لمحہ فکریہ ہے۔ 26 اپریل ملک گیر پرامن ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل تاجر اتحاد پاکستان کے مرکزی چیئرمین میاں امتیاز احمد شیخ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل دلدار حسین بلوچ۔ انفارمیشن سیکرٹری محمد اسماعیل علی شجراء۔ فنانس سیکرٹری ملک احتشام گل۔ چیئرمین مجلس عاملہ حاجی ارشاد احمد ارائیں۔ چیئرمین ضلع ملتان حاجی قیصر انصاری۔ صدر ضلع ملتان ملک محمد اسلم بوہنہ۔ جنرل سیکرٹری محمد یونس خان جسکانی۔چئیرمین سٹی ملتان حاجی خلیل انصاری سٹی صدر سیٹھ عمر صدیق انصاری نے مشترکہ اعلامیہ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز اولاد ہے اور ہم اس اعلامیہ پر قائم ہیں۔ فلسطین مسلم امہ کی پہلی عبات گاہ کا مرکز ہے جس پر صیہونی ظلم و استبداد کرکے پوری مسلم امہ کو تکلیف دی گئی ہے۔ اسلامی نظریاتی طور پر قبلہ اول اور آخری امام مہدی کا ظہور اسی مقدس مقام پر ہونے کے سبب ارض فلسطین ہر مسلمان کے لئے ہمہ جہت تقدس کی حامل مگر افسوس کہ ہمارا عالمی اتحاد و یکجہتی نہ ہونے کے سبب یہود و ہنود حاوی ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان اپنے غم و غصّے کا اظہار اپنے ہی لوگوں کے مال و متاع کو نقصان سے کررہے ہیں جو کسی طور صحیح نہیں۔ ملکی املاک اور شہریوں کی حفاظت و حقوق کی جدوجہد بھی ہماری قومی اخلاقی ذمہ داری ہے جس بارے سوچنا اور فکرمند ہونا ہمارا فرض ہے۔ دشمن کے گھر کو جلانے کی بجائے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دینا کون سا احتجاج اور اظہار یکجہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26 اپریل کو شہداء فلسطین اور اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لئے ملک بھر میں پرامن احتجاج اور ریلی نکالی جا رہی ہے اس میں بھی ہمارا قومی فریضہ ہے ک ہم اپنے ہی بھائیوں کا مالی نقصان و معاشی نقصان نہ کریں۔ نیشنل تاجر اتحاد پاکستان کی قیادت کی طرف سے اس ملک گیر احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اپیل ہے کہ پوری قوم کے ہر طبقہ فکر کو بھرپور شرکت کرنی چاہئے۔






































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 445
This Month : 11785
This Year : 59621
Total Visit : 164609
Hits Today : 595
Total Hits : 824597
Who's Online : 8





















