ملتان: کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ یوسف سوہن اور نیشنل ڈائریکٹر سیموئیل کلیمنٹ نے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوپ فرانسس ایک عظیم انسان تھے جنہوں نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزاری88 برس کے پوپ فرانسس نے 2013 میں مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اور آخری دم تک لوگوں کی خدمت کرنےمیں مصروف رہے آپ طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کراسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں انہوں نے دنیابھر میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رحجان، دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمے، قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے پوپ فرانسس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔