کسانوں کو گندم کی فروخت کے لیے مناسب قیمت کا اعلان کیا جائے ، انہیں پیداواری لاگت دی جائے: کرامت علی شیخ
ملتان : ایم کیو ایم پاکستان کے سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا کہ کسانوں کو گندم کی فروخت کے لیے مناسب قیمت کا اعلان کیا جائے اور انہیں پیداواری لاگت دی جائے تاکہ محنت کش کاشت کار طبقہ کو معاشی نقصان نہ اٹھانا پڑے جو اج سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو چکے ہیں کسان ملکی معیشت کے استحکام میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب کا 70 فی صد طبقہ کاشتکار ی سے وابستہ ہے لیکن مہنگے بیج،ڈیزل،کھاد اور بجلی کی وجہ سے انہیں مقررہ قیمت نہیں مل رہی ہے اور نہ ہی سولر ٹیوب ویل کی سہولت ہے کاشت کاروں کو نہ صرف سستا بیج،ڈیزل اور کھاد ،بجلی مہیا کی جائے بلکہ انہیں مفت ٹیوب ویل سولر کی سہولت بھی دی جائے ضرورت اس امر کی ہے کہ کاشت کاروں کو پیداواری لاگت دی جائے تاکہ عام غریب شہری تک بآسانی گندم پہنچ سکے ورنہ خدانخواستہ آ نے والے دنوں میں زراعت 30 فی صد بھی نہیں رہے گی اور نقصان پوری قوم کا ہوگا اسی لیےحکومت پنجاب کسان کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے ۔






































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 445
This Month : 11785
This Year : 59621
Total Visit : 164609
Hits Today : 588
Total Hits : 824590
Who's Online : 8





















