ملتان (صفدربخاری سے)جا معہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی کے بانی مرحوم علامہ سید گلاب علی شاہ کے فرزند سید علی رضا نقوی(مرحوم)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ مدرسہ مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی ملتان کے پرنسپل علامہ سید محمد تقی نقوی کے چھوٹے بھائی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی کے چچا زاد علامہ سید علی رضا نقوی کی رسم چہلم کے موقع پر مجلس عزا،مدرسہ امامین کر بلا میں منعقد کی گئی  رسم چہلم سے علامہ اخلاق حسین شیرازی،علامہ حاجی محمد حسن،علامہ ہادی حسین ناصری ودیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہو ئے کہا علا مہ علی رضا نقوی مرحوم نے علمی مذہبی،مذہب کی ترویج کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔اُنھوں نے اپنی زند گی تعلیمات اہل بیت کے مطابق گزاری تعلیمات اہل بیت کی بھر پوُ ر ترویج کی،قرآن واہل بیت کی تعلیمات کو پھیلانے میں اور اُن کے تحفظ کیلے ان کی خدمات کا یاد رکھا جا ئے گا اورمعاشرے میں قیام امن مسلمانوں میں اتحادوحدت،دینی سیاسی اور ملی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔جبکہ علامہ سید محمد تقی نقوی،علامہ سید علی اصغر نقوی،علامہ ڈاکٹر سید کاظم نقوی،علامہ سید محمدرضا نقوی، سید مجتبی حیدر، سیدعلی سجاد نقوی، سید تنویرا لکاظم گیلانی،شیعہ علماکونسل کے صدر علامہ عامر عباس ھمدانی، علامہ غلام حرُ،علامہ تقی تقوی کے علاوہ علماء کرام، سیا سی،سماجی تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور ُشرکت کی۔ علامہ حسین بخش سروری نے دعا کرائی۔