ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن ملتان کی لائف ٹائم صدر بیگم فرخ مختار نے کہا ہے کہ خواتین کو کام کرنے والی جگہوں پر ہر اسانی سے تحفظ کے لیے جہاں حکومتی سطح پر ترجیحات ہیں وہاں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو بھی مزید کردار ادا کرنا چاہیے گرل گائیڈ ایسوسی ایشن دین کو ہراسانی سے بچاؤ کے لیے دن رات کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن نزد باغ لانگے خان دفتر میں منعقدہ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ برائے تحفظ خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے بچاؤ کے لیے آ گاہی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ نمائندہ خواتین سماجی کارکنان میں بھی شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ برائے تحفظ خواتین کو ہراسانی سے بچاؤ کے لیے ایک خود مختار نیم عدالتی ادارہ ہے جو وفاقی محتسب محترمہ فوزیہ وقار کی زیر قیادت کام کر رہا ہے یہ سیکریٹریٹ خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے تحفظ کا ایکٹ 2010 کے دائرہ اختیار میں کام کرتا ہے اس کے علاقائی دفاتر بلوچستان کے علاوہ تمام صوبوں میں قائم ہیں جب کہ ملتان کا علاقائی دفتر محترمہ سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لبنی علی کی زیر نگرانی کام کر رہا ہے اور ہم سب خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہراسانی کی روک تھام کے لیے عوامی و نجی اداروں کے ساتھ آ گاہی اور رہنمائی کے حوالے سے آ گاہی مہم جاری رہے گی جبکہ اس موقع پر شجرکاری مہم کے سلسلے میں بیگم فرخ مختار نے پودا بھی لگایا۔