ملتان (صفدربخاری سے)مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسین (ع) کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سید مظہر حسین گیلانی کی ہدایت پردربارحضرت شاہ یوسف گردیز میں مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسین (ع) کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت درگاہ حضرت شاہ یوسف گردیز کے سجادہ نشین مخدوم روشن گردیزی،درگاہ حضرت شاہ شمس تبریز سبز واری کے سجادہ نشین مخدوم سید عون عباس شمسی،مخدوم سید جمیل عباس گردیزی،درگاہ حضرت سخی سلطان علی اکبر شیعہ میانی کے سجادہ نشین مخدوم سید ظہور حسین شمسی،سید اظہر رضا گیلانی نے کی اجلاس میں ملتان،جلال پور شجاع آباد سمیت دیگر علاقوں کے قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے شیعہ سنی لائسنس داروں نے بھرپور شرکت کی جنہوں نے متفقہ طور پر الیکشن کے ذریعے مہر شاہد عباس چاون کو دو سال کے لیے صدر منتخب کیا جس کی توثیق سرپرست اعلی پروفیسر سید مظہر حسین گیلا نی نے کی جبکہ الیکشن کے موقع پر نو منتخب صدر کا اعلان مخدوم سید عون عباس شمسی نے کیا جس کی توثیق دیگر عمائدین نے کی جبکہ مخدوم روشن گردیزی نے دعا کرائی جبکہ دیگر عہدے داران کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا اور حلف برداری تقریب بھی منعقد کی جائے گی اس موقع پرنو منتخب صدر مہر شاہد عباس چاون نے کہا کہ وہ تنظیم کے سرپرست اعلی،لائسنس داران سمیت تمام عمائدین کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور اپنے مرحوم بھائی مہر مزین عباس چاون کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے اجلاس میں مہر مختیار حسین چاون، مخدوم سید علی قاسم گردیزی۔ مخدوم سید ظہور حسین شمسی۔ مخدوم سید عون عباس شمسی۔ مخدوم سید چن چراغ مہشدی، سید اسد عباس شاہ چوک کمہارنوالہ۔ امام بارگاہ حسن آباد دولت گیٹ ثمر عباس کھوکھر،سید یاور شاہ سورج میانی، شہریار بیہاری کالونی، مہر ناصر عباس چاون، جندو مائی پیراں غائب، اما م بارگاہ سلطان والا حسن جاوید انجم، طاہر بلوچ نمبردار، امام بارگاہ شاگرد والا محمدرئیس حسئن، امام بارگاہ جوادیہ فراست علی صدیقی، امام بارگاہ ابوالفضل محمد نکاش،محمد اآصف،متوالی اما م بارگاہ سلطان والاخواجہ اشرف صدیقی،محمد رمضان عرف (جانو)،امام بارگاہ درکھانہ والا بوہر گیٹ محمد ندیم حسین،محمد احسن مہوٹہ، سید لیاقت حسین شاہ شجاعباد،زاور حسین لنگاہ، غلام عباس لنگاہ شجاعت پور، شفقت عباس لنگاہ جلالپور، منور حسین لنگاہ جہان پور، سید شاہد عباس بستی رسول پور، غلام اکبر ہیراحیدری، سید رفاقت حسین گیلانی، محمد حسن خلاصی لائن، شہریار اشفاق نیو ملتان، دلاور خان خلاصی لائن، سلیم اختر تھلہ سادات، ظل حسن چاون دربار پیر عنایت ولایت ملک عابد حسین بھٹہ، ، محمد کاشف امام بارگاہ معجزہ عباس،ظہیرعباس لطیف پور،خواجہ جندوڈا، خواجہ انتظار مہدی، غلام اصغر سومرو، جعفر عباس، اظہر خان ایڈوکیٹ، شجرحسین خان، ریاض حسین جعفری، علی رضا، سید شوکت عباس گردیزی، زوہیب حسن قریشی، سید غلام عباس گردیزی، میاں فہیم یسین ایڈووکیٹ، جام سردار محمد عزیز،عباس حسین، امتیاز حسین (حرم گیٹ)ملک فیاض حسین کھوکھر، علی رضا جعفری امام بارگاہ شہزادہ علی اکبر سٹیم مالگودام، ملک احسن علی عنایت پور مہوٹہ، سید غلام شبیر حسین، نذرحسین مغل بستی خیر پور، محمد حسین لائسنسدار شجاع آباد،، محمد رئیس،ماڑی والا، عباس خان لنگاہ نئی بستی جہانپور،جمشید خان لنگاہ،سردار اظہر خان لنگاہ،سردار غلام عباس خان لنگاہ،سردار عباس خان لنگاہ،سردارعلی خان لنگاہ، باقر حسین چوک شاہ عباس، خلیفہ نصیر بخش، شوکت حسین، محمد حسین، خالد حسین، کاظم حسین صدیقی، اخلاق حیدر صدیقی، سید کاشف گردیزی، سید توقیر عباس کاظمی،زوارحسین کھوکھر قصبہ مڑل،احمد حسین چغتائی،بشارت عباس قریشی،نے اور دیگر شرکاء نے شرکت کی اور مہر شاہد عباس چاون کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا