ملتان :  سرائیکی وسیب کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سیدہ سائرہ نقوی سرائیکستان نوجوان تحریک خواتین ونگ کی مرکز صدر نامزد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔گزشتہ روز چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے سیدہ سائرہ نقوی کی سرائیکی وسیب میں سیاسی وسماجی خدمات کے پیش نظر ایس این ٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا اس موقع پر نامزد مرکزی صدر سرائیکستان نوجوان تحریک خواتین ونگ سیدہ سائرہ نقوی نے کہا کہ میں اتنی بڑی زمہ داری ملنے پر ایس این ٹی کی پوری قیادت کی مشکور ہوں اور میں سرائیکی وسیب کی محرومی اور صوبہ تحریک میں خواتین کو بیدار کرونگی اور خواتین کی کثیر تعداد کو تحریک میں شامل کرونگی۔مرکزی صدر خواتین ونگ نے کہا کہ میں جلد ملتان میں خواتین کا عظیم الشان اجتماع منعقد کرونگی تاکہ صوبہ تحریک کو تیز سے تیز کروں انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کی خواتین کو بلکل حقوق حاصل نہیں ہیں جن کے لیے میں دن رات جہدوجہد کرونگی ۔چئیرمین مہر مظہر عباس کات نے کہا کہ سرائیکی صوبہ تحریک میں وسیب کی خواتین کو بھی شامل ہو کر بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ محرومی وسیب کے مردوں اور خواتین دونوں کے لیے برابر ہے۔مہر مظہر کات نے کہا کہ اب تخت لاہور سے صوبہ چھین کے لے لیں گے کیونکہ اب وسیب کی خواتین مردوں سے شانہ بشانہ کھڑی ہونگی