شہگی پیرزادہ کا Mux انسٹی ٹیوٹ کا دورہ ، نوجوانوں کے لیے حوصلہ، رہنمائی اور تعاون کا پیغام
ملتان:شہگی پیرزادہ کا
Mux انسٹی ٹیوٹ کا دورہ نوجوانوں کے لیے حوصلہ، رہنمائی اور تعاون کا پیغام
وائس چیئرپرسن پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن شہگی پیرزادہ نے آج Mux Institute of Professional Studies & Technical Trainings کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہفتہ وار ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں اسناد (سرٹیفکیٹس) تقسیم کیے دورے کے دوران محترمہ نے وہاں موجود نوجوانوں کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور نہایت محبت، خلوص اور تجربے سے انہیں یہ سمجھایا کہ وہ کس طرح معاشرے میں اپنی شناخت بنا سکتے ہیں، اپنے حق کے لیے آواز بلند کر سکتے ہیں اور خوداعتماد زندگی گزار سکتے ہیں انہوں نے ہراسمنٹ جیسے
اہم مسئلے پر بھی گفتگو کی اور نوجوانوں کو آگاہ کیا کہ اگر وہ کبھی کسی ناانصافی یا زیادتی کا شکار ہوں تو کون سے فورمز ان کے لیے دستیاب ہیں اور کس طرح وہ قانونی و اخلاقی طور پر اپنا دفاع کر سکتے ہیں شہگی پیرزادہ نے خاص طور پر ضرورت مند طلبہ کے لیے اپنی خدمات پیش کیں انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن ہمیشہ وہاں موجود ہوتی ہے جہاں معاشرے میں بہتری، انصاف اور ترقی کی کوئی صورت ہو۔انسٹی ٹیوٹ میں بیوٹیشن، سٹیچنگ ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ایمیزون وی اے سمیت مختلف ہنر سکھائے جا رہے ہیں، جو نوجوانوں کو خودکفالت اور باوقار زندگی کی طرف لے جا رہے ہیں






































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 445
This Month : 11785
This Year : 59621
Total Visit : 164609
Hits Today : 586
Total Hits : 824588
Who's Online : 8





















