مینار پاکستان لاہور 27 اپریل کو غزہ ملین مارچ،،ضلع ملتان سے سینکڑوں گاڑیوں ہزاروں کارکنوں کے ساتھ بڑا قافلہ روانہ ہوگا: مفتی عامر محمود
ملتان : جمیعت علماءاسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مینار پاکستان لاہور 27 اپریل کو غزہ ملین مارچ میں شرکت کے لیے ضلع ملتان سے سینکڑوں گاڑیوں کا ہزاروں کارکنوں کے ساتھ بڑا قافلہ روانہ ہوگا جس کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں قائد مولانا فضل الرحمن کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان سمیت صوبہ بھر سے بھی لاکھوں کارکنان شرکت کریں گے ملتان سٹی، صدر سمیت جلال پور ،شجاع اباد،بستی ملوک،قادر پورراں سمیت دیگر علاقوں سے کارکنان 27 اپریل کو ملتان سے صبح 10 بجے روانہ ہوں گے مرکزی قافلہ مدرسہ قاسم العلوم گلگشت سے روانہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں مینار پاکستان لاہور 27 اپریل کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے انتظامات کے سلسلے میں جے یو آئی ضلع ملتان کے مجلس عاملہ و شوری کے مشاورتی ہنگامی اجلاس سے صدارتی خطاب میں کیا جس میں ضلع ملتان،جلال پور پیر والا،شجاع اباد کے ذمہ داران ضلعی جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید،سٹی امیر ملتان قاری محمد یاسین،سرپرست ضلع ملتان مولانا غلام محی الدین،امیر شجاع اباد خواجہ اکرام الحق،جنرل سیکریٹری جلال پور قاری محمد طیب فرید،نائب امیر قاری غلام فرید،نائب امیر ضلع ملتان خواجہ عبدالمالک ، نائب امیر قاری عبدالرو ¿ف،جنرل سیکریٹری جلال پور قاری محمد طیب فرید،جنرل سیکرٹری شجاع اباد مولانا جہانزیب،جاوید اقبال کالرو، مفتی حبیب اللہ بلال، مولانا یوسف مدنی،مولانا محمود نقشبندی،مولانا سلطان محمود ضیائ ،حق نواز خان ترین،قاری محمود احمد،قاری ظفر اقبال،مولانا غلام حبیب، قاری عثمان علی،مولانا نثار احمد،قاری محمد سفیان مغل،مولانا محمد موسی،قاری محمد اسلم،مولانا توصیف احمد،مولانا محمد خالد،محمد مدثر نواز،قاری عبید الرحمن،قاری محمد احمد خادم،قاری عثمان سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں اسرائیلی و امریکی مصنوعات کے مکمل طور پر بائیکاٹ کی عوامی رابطہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے یادداشت منظور کی گئی اور اس موقع پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور عالمی برادری اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکا جائے او ائی سی ذمہ دارانہ کردار ادا کرے جبکہ عالم اسلام اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف انسانیت کی ہمدردی کے ناطے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی دنیا بھر میں کہیں مثال نہیں ملتی لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ اج عالم اسلام اپنے بھائیوں کی مدد کرنے کی بجائے خاموش کردار ادا کر رہا ہے حکومت پاکستان کو مظلوم فلسطینیوں کی ازادی کے لیے فی الفور پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس بلائے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ایک پیج پر کھڑے ہو کر بھرپور کردار ادا کیا جائے۔






































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 445
This Month : 11785
This Year : 59621
Total Visit : 164609
Hits Today : 586
Total Hits : 824588
Who's Online : 8





















