ملتان(صفدربخاری سے) سوئی نادرن گیس ڈسٹری بیوشن کے چیف انجینیئر بنیامین شاہد نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں صحت، سیفٹی اور ماحولیات کی طرف توجہ نہ دینے کی وجہ سے تقریبا سالانہ 28 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے عالمی معیشت کو 300 ارب ڈالر کا سالانہ نقصان ہو رہا ہے سوئی نادرن گیس کا وژن تمام حادثات کو روکنا اور ماحولیاتی آلودگی کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہے ہم گیس فراہم نہیں کرتے بلکہ زندگی کی سہولت فراہم کرتے ہیں اور اس سہولت کو محفوظ اور پائیدار بنانا ہماری ذمہ داری ہے اس لیے ایچ ایس ای کے لیے ہفت روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ہم اپنے تمام ورکرز کو سیفٹی، صحت اور ماحولیات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دے سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفت روزہ تقریبات کے پانچویں روز منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈپٹی چیف ایڈمن عثمان کریم بیگ اور سینیئر انجینیئر ایچ ایس سی محمد عمران خان نے سیفٹی، صحت اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے مکمل آگاہی دی تقریب برانچ سیکرٹری مرزا ندیم بیگ، سید کاشف شاہ، ڈپٹی چیف انجینیئر آصف شمیم، سی بی اے یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ارشد آمین آفریدی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔