ملتان : نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں انٹرنیشنل سرجری اسٹروک اینڈ نیورو سکالر (NASSIC) 3 روزہ کانفرنس اختتام پذیر یو کے سے آئے ہوئے نیورو سرجری کے ماہر پروفیسرز ڈاکٹر عقیل پابانی، پروفیسر ڈاکٹر امجد شاد، پروفیسر ڈاکٹر شفقت بخاری اور کراچی سے آئے ہوئے پروفیسر عرفان امجد لطفی نے خصوصی لیکچر دیے جس کے بہترین نتائج اور ینگ ڈاکٹرز کے لیے انمول تحفہ ثابت ہوں گے جس سے ان کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا کانفرنس کا آغاز گزشتہ دنوں چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہوا جس میں یو کے کی جانب سے دی گئی امداد سے 5 مستحق افراد کو انجیوگرافی کے ذریعے اسٹینڈ لگائے گئے جس میں پاکستانی ڈاکٹرز کے ساتھ یو کے سے آئے ہوئے ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی یہ اپنی حیثیت کی منفرد کانفرنس تھی بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان اور یو کے کے ڈاکٹرز جدید سائنسی ریسرچ کے ذریعے ینگ ڈاکٹرز کو لیکچر دیے اور انٹرنیشنل معیار کو اپنانے اور اس پر عمل کرنے پر زور دیا کانفرنس نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر نیورو اینڈو سکالر اور اسٹروک سرجری کے شعبے میں (NASSIC), تحقیق, تربیت میں ایک سنگ میل ثابت ہوئی اس کانفرنس میں شرکاء نے نہ صرف جدید علم حاصل کیا بلکہ عالمی تربیت کا بھی بھرپور فائدہ اٹھایا کانفرنس میں ڈاکٹر عقیل پابانی، پروفیسر ڈاکٹر امجد شاد، پروفیسر ڈاکٹر شفقت بخاری، پروفیسر عرفان امجد لطفی کے علاوہ چیف آرگنائزر و نشتر میڈیکل یونیورسٹی نیورو وارڈ کے پروفیسر ڈاکٹر اقبال کھرل، پروفیسر ڈاکٹر حذیفہ، ڈاکٹر ایشا خان، ڈاکٹر حسیب علی صفدر، ڈاکٹر مہاد علی، ڈاکٹر عبداللہ کھوکھر، ڈاکٹر شہرام کے سمیت فائنل کے سیکڑوں طلباء و طالبات اور ڈاکٹرز نے شرکت کی اس موقع پر کانفرنس کے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر اقبال کھرل اور دیگر ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ انٹرنیشنل معیار کی کانفرنس کا ملتان میں ہونا خوش آئند ہے ایسی کانفرنس کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے یہ ایک عالمی سفر تھا (NASSIC) جس نے پاکستان میں نیورو سائنس کے شعبے کو ایک نئی شناخت دی اور نوجوان نسل کو سائنسی قیادت کے قابل بنایا ان نوجوان آرگنائزر نے انتہائی جذبے اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانفرنس کی ہر سرگرمی کو بخوبی منظم کیا ان کی انتھک محنت، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں نے اس کانفرنس کو تاریخی کامیابی میں بدل دیا۔