ملتان: مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسین علیہ السلام جنوبی پنجاب کے صدر سید موسی رضا شاہ بخاری نے اراکین کے ہمراہ تنظیم کی تشکیل نو اور امدہ محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلہ میں ملتان پر یس کلب میں پریس کانفرنس کی اس موقع پر صدر مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری نے کہا کہ مرکزی تنظیم لائسنسداران نے گزشتہ 15 سال سے عزاداری امام حسین کے فروغ اور انتظامی امور کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھی ہوئی ہیں 4 ماہ قبل تنظیم کے سابقہ صدر مرحوم مہر مزین عباس چاون کی قیادت میں لائسنسداران متولیان بانی مجالس عزاداران ماتمی انجمن اور دیگر عزاداری سے وابستہ عزاداران اس تنظیم کا حصہ رہے ہیں مرحوم کی ناگہانی وفات کے بعد تنظیم کے قواعد کے مطابق مشاورت کا عمل جاری رہا اب چونکہ ایام عزا قریب ہیں اس لیے تمام مکاتب عزاداری سے جاری مشاورت کے بعد تنظیم نوکے قواعد پر عمل درامد کر کے صدارت کے لیے سید موسی رضا بخاری کا انتخاب کر لیا گیا ہے جو کہ گزشتہ روش کو جاری رکھتے ہوئے سابقہ روایات کے مطابق عزاداری کے احیا فروغ نظم و ضبط کی درستگی اور انتظامی امور میں جنوبی پنجاب کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے مرکزی تنظیم نے ہمیشہ امن و امان کے فروغ اتحاد وحدت بین المذاہب ہم اہنگی بھائی چارے کا فروغ فرقہ واریت کا خاتمہ اور انتظامی معاملات میں ہمیشہ اپنی خدمات کو پیش کیا ہے اور ائندہ بھی اپنی انہی خدمات کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے اس کو جاری رکھے گی اس کے علاوہ ملتان ضلع کے دیگر تحصیلوں شجاعباد اور جلال پور پیروالہ اور صدر ملتان میں بھی جلد دورے کر کے لائسنس داران اور عزاداران کو اعتماد میں لیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی تنظیم میں زیلی کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جو کہ ضلع ملتان میں دور مکمل کرنے کے بعد ضلع مظفرگڑھ خانیوال کوٹ ادو ڈیرہ غازی خان تونسہ لودھراں اور بہاولپور میں دورے کر کے وہاں مقامی انتظامی افسران کے ساتھ حسب سابق میٹنگ کر کے لائسنس داران کے انتظامی معاملات پر مفصل گفتگو کریں گے آخر میں مرکزی تنظیم کے مستقبل وطن عزیز کی سلامتی اداروں اور سیکیورٹی اہلکاران کی سلامتی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔