نوجوان انگریزی ضرور سیکھیں مگر پنجابی بولنے اورکہلانے پر ہر ایک کو فخر ہونا چاہیے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجابی بولنے اورکہلانے پر ہر ایک کو فخر ہونا چاہیے۔پنجاب کے لوگ،عوام سب ہمارے اپنے ہیں۔پنجاب کی مٹی،لوگوں،میوزک، روایات،ثقافت ہر چیز سے بے پناہ پیار ہے۔الحمراء آرٹس کونسل میں ”پنجاب دیہاڑ“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پاکستان سے محبت ہے،محب وطن پاکستانی ہوں۔جلاوطنی کے دوران بارش میں پنجاب کی مٹی کی خوشبو کو یادکر کے رویا کرتی تھی۔نوجوان انگریزی ضرور سیکھیں مگر پنجابی فخر کے ساتھ بولنی چاہیے۔پنجاب اورپنجابی ہماری پہچان ہے،اسے بھول نہیں سکتے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ساری زبانیں اور موسیقی اچھی ہے مگر ”ٹور پنجابن دی“کا کوئی جواب نہیں۔پنجاب کے بھنگڑے کا کوئی میوزک اوررقص مقابلہ نہیں کرسکتا۔پاکستان خوبصورت ملک اورپنجاب خوبصورت ترین صوبہ ہے۔ ترکیہ کے عوام اورصدر سب لوگ اپنے کلچر پر فخر کرتے ہیں۔تقریب میں خوبصورت پرفارمنس دیکھ کر حیران رہ گئی،ننھی بچیوں نے ڈھول بجا کرحیران کردیا۔ پنجاب ثقافت دیہاڑ کی شاندار تقریب پر وزیراطلاعات عظمی زاہدبخاری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔حامد رانا،فردوس جمال،ریشم سمیت سب کو دیکھ کر ایسے نہیں لگ رہا کہ پہلی مرتبہ مل رہے ہیں۔ پنجاب کے فنکاروں کیلئے ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ مثال بن جائے۔مریم اورنگزیب،عظمی زاہد بخاری اورسب ملکربیٹھیں اورفنکاروں کیلئے پروگرام لائیں۔ پنجاب میں کئی دہائیوں کے بعد میلوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے۔30سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو شروع ہوا،دوہفتے عوام لطف اندوز ہوئے۔میلہ چراغاں کئی سالوں بعد بحال ہوا۔







































Visit Today : 463
Visit Yesterday : 445
This Month : 12114
This Year : 59950
Total Visit : 164938
Hits Today : 3611
Total Hits : 827613
Who's Online : 14





















