سوئی ناردرن گیس ملتان میں جاری ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ ہفتے کے سلسلے میں ایک جامع ہنگامی انخلاء اور آگ بجھانے کی مشق کا کامیاب انعقاد
ملتان: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) ملتان میں جاری ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ ہفتے کے سلسلے میں دوسرے دن ایک جامع ہنگامی انخلاء اور آگ بجھانے کی مشق کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد ہنگامی صورتحال میں عملے کی بروقت اور محفوظ انخلاء کو یقینی بنانا اور ادارے کی تیاری کا جائزہ لینا تھا۔ یہ مشق جنرل منیجر ملتان احمد جواد خاکوانی ، چیف انجینئر بنیامین شاہد، ڈپٹی چیف ایڈمن آفیسر عثمان کریم بیگ، سینئر انجینئر ایچ ایس ای محمد عمران خان،مرزا ندیم بیگ برانچ سیکرٹری اور ایڈیشنل برانچ سیکریٹری سید کاشف شاہ کی زیر قیادت منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر انجینئر ایچ ایس ای محمد عمران خان نے اس سرگرمی کی اہمیت اور ایمرجنسی کی صورت میں ہر ملازم کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے عملے کی بھرپور شرکت اور جذبے کو سراہا۔ چیف انجینئر جناب بنیامین شاہد نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور ایچ ایس ای ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر ایم ڈی ایس این جی پی ایل عامر طفیل، جنرل منیجر ملتان احمد جواد خان خاکوانی اور جنرل منیجر ایچ ایس ای ساجد جاوید کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تمام وسائل فراہم کیے۔ مشق کے دوران فرضی آگ کو فائر ایکسٹنگوئشرز اور فائر ہائیڈرنٹ سسٹم کے ذریعے کامیابی سے بجھایا گیا۔ ایچ ایس ای ڈیپارٹمنٹ نے عملے کو پیشہ وارنہ تربیت دی تھی، اور ملتان کی فائر فائٹنگ یونٹ نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایس این جی پی ایل ملتان فائر فائٹنگ یونٹ کے درج ذیل اراکین نے مشق میں فعال کردار ادا کیا , محمّد عمران (ڈی ایم آئی ایس سیکشن)،قیصر اور خالد محمود (ایڈمن سیکشن)، علی حسین (لاء سیکشن) اور امیر رؤف (آڈٹ سیکشن)۔ یہ مشق کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد ادارے نے اپنی یہ وابستگی دہرائی کہ وہ ملازمین اور کونزیومرز کی صحت، حفاظت اور ماحول کے تحفظ کو ہمیشہ اولین ترجیح دیتا ہے.






































Visit Today : 464
Visit Yesterday : 445
This Month : 12115
This Year : 59951
Total Visit : 164939
Hits Today : 3644
Total Hits : 827646
Who's Online : 14





















