علی پور ( سمیع خان سے ) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ٹبی آرائیں میں کلچرل ڈے کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے روایتی لباس، ثقافتی خاکے اور ملی نغمے پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ یہ تقریب ہیڈ ماسٹر محمد راشد اور سٹاف کی قیادت میں منعقد ہوئی جبکہ مہمان خصوصی جناب ڈیپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) مختیار حسین تھے، جنہوں نے بچوں کی پرفارمنس کو سراہا اور اساتذہ کی کاوشوں کی تعریف کی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مڈوالہ میں بھی کلچرل ڈے بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او (زنانہ) محترمہ تسنیم مظہر اور اے یو محترمہ ثنا احمد نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی روح رواں میڈم حنا رسول خان اور ان کی ٹیم تھیں، جنہوں نے منفرد انداز میں سکول کلچر کو اجاگر کیا مہمانوں نے بچیوں کی صلاحیتوں اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے اس قسم کی سرگرمیوں کو نصاب کے ساتھ ساتھ کردار سازی کے لیے بھی اہم قرار دیا دونوں تقریبات میں والدین، معززین علاقہ اور محکمہ تعلیم کے نمائندگان کی شرکت نے ان تقاریب کو یادگار بنا دیا۔.