ملتان (صفدربخاری سے ) میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان نے کہا ہے ملتان سمیت پنجاب بھر میں فوری سرکاری کمیٹیاں بنائی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کی ورکر مجیبۃاختر کو ایوارڈ دینے کے موقع پر کیا انھوں نے کہا کمیٹیاں نہ بننیں سے مخلص اورمحنتی ورکرز مایوسی کا شکار ہو جائیں گے انھوں نے کہا کہ ورکرز پارٹی کا سرمایہ ہیں انہیں بھرپور اہمیت دی جائے انھوں نے کہا کہ ہم مخلص اورمحنتی ورکرز کو کارکردگی کی بنیاد پر کئی سالوں سے ایوارڈ دے رہے ہیں اس کوشش سے ورکرز پارٹی کے ساتھ جڑھ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ پارٹی کے لیے جیل کاٹی ہر مشکل وقت میں پارٹی کا پرچم بلند کیا کسی دباو میں نہیں آیا انھوں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ میری پارٹی خدمات کو دیکھتے ہوئے مجھے سرکاری کمیٹی میں بطور چئیرمین نمائندگی دی جائے اس موقع پر حدیقہ جبین ایڈووکیٹ صائمہ کنول ساجدہ تنویر اور دیگر پارٹی ورکرز موجود تھے