عوام نے جس اعتماد بھروسہ کے ساتھ مجھے ووٹ دیا اس پر پورا اترونگا : ایم پی اے رانا محمد اقبال سراج
ملتان: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء حاجی راؤ محمد حنیف کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر ایم پی اے رانا محمد اقبال سراج نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے جس اعتماد بھروسہ کے ساتھ مجھے ووٹ دیا اس اعتماد پر پورااترونگا۔الیکشن میں کیے گئے وعدے کو پورا کریں گئے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھاتے ہوئے عوام کے مسائل کوان کی دہلیز پر حل کریں گئے۔اس موقع پر راؤ حاجی حنیف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزجس نے ہمیشہ ملک و قوم کی تعمیرو ترقی کے لیے آواز اٹھائی پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے جس نے عام عادمی کو ریلیف فراہم کرنے میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے جنوبی پنجاب کی عوام جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔استقبالیہ میں رانا طاہر شبیر، رانا عبدالجبار، رانا اسحاق، راؤ مستقیم، رانا طاہر رازاق، حاجی منشاء، رانا لقمان، رانا فرید، رانا اسلم، رانا عبدالغفار،راؤ مشتاق، راؤ جاوید، رانا مشتاق،ملک ظہیر عباس، راؤ وسیم، راؤ تسلیم، راؤ ذیشان، راؤ عمران سلیم، راؤ صادق،راؤ کاشف، رانا عبداللہ، عامر حسین، رانا اجمل، رانا بلال، رانا احسن، رانا طلحہ حنیف،راناحمزہ،رانااویس ودیگر شریک تھے۔





































Visit Today : 466
Visit Yesterday : 445
This Month : 12117
This Year : 59953
Total Visit : 164941
Hits Today : 3730
Total Hits : 827732
Who's Online : 4





















