ملتان(صفدربخاری سے) پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کا اجلاس ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ کی صدارت میں منعقدہ ہوا جس میں نشید عارف گوندل زوارحسین قریشی،احد گوندل،خالد وینس،حیدر علی حق،عثمان شیخ شریک تھے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرزا عزیز اکبر بیگ، نشید عارف گوندل زوارحسین قریشی نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آیندہ 4سال کیلئے چیئر مین منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بلاول بھٹو شہید بے نظیر بھٹو کی طرح وفاق کی علامت ہیں پاکستان کے غریب عوام کیلئے کسانوں کیلئے، وکلاء کیلئے طالب علموں کیلئے ، مزدوروںکیلئے ملازمین کیلئے ہر مکتبہ فکر کہتے اْمید کی کرن ہیں۔ اْنھوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ اپنی میں صیلاحیتوں کا لوہا منوایا، اسی طر ح قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کا معاملہ ہو تو بھی بلا ول بھٹو کی کوششوں اور دانشمندی سے خوش اسلوبی سے طے کیا۔ اسی طرح سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے گھر بنانے کا کارنامہ بھی بلاول بھٹو کا ہی ہے جو کہ دینا میں اپنی مثال آپ ہے، اسی طرح سندھ میں کینا لز کا مسئلہ ہے تو بھی بلاول بھٹو سندھ کے عوام کی آواز بن کر سند ھی عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں، بلوچستان کے حقوق کی بات ہو یا پنجاب یا kpk کے حقوق کی بات ہوتو جناب بلاول بھٹو ہمیشہ عوام کی ترجمانی کرتے ہیں،انہوں نے بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب میں پیپلز لائرز فورم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور پارٹی کے کارکنوں کو دیرینہ ورکرز کو نظر انداز نہ کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہیرو سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کومبارکباد دی اور کہا کہ سید یوسف رضا گیلی گیلانی جنوبی پنجاب کے کارکنوں کی آواز ہیں اور ورکرز کی حقیقی ترجمانی کرتے ہیں،اجلاس میں آصف علی زرداری صدر پاکستان کی خدمات کو سراہا گیا، اور کہا کہ آصف علی زرداری بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کا مشن پر عمل پیرا ہیں اْن کی جمہوریت بحالی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔