ایران میں جنوبی پنجاب کے 8 محنت کشوں کا قتل ،، پاکستان اور ایران کے بہترین تعلقات کو ثبوتاژکرنے کی سازش ہے: شاہدہ پیرزادہ شہگی
ملتان(صفدربخاری سے) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کی وائس چیئر پرسن شاہدہ پیرزادہ شہگی نے کہا ہے کہ ایران میں جنوبی پنجاب کے 8 محنت کشوں کا قتل افسوس ناک و تشویش ناک ہے ۔ پاکستان میں صنعت و تجارت اور زراعت کا شعبہ کازوال کے باعث ملک میں بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےخاص کر جنوبی سرائیکی خطے کے پسماندہ علاقوں کے محنت کش مزدور حصول روزگار کی تلاش میں کئی مرتبہ بلوچستان میں پہلے بھی جان قربان کر چکے ہیں اور کچھ عرصہ بعد ان کی لاشیں علاقہ میں واپس آئیں ہیں اور اب ایران میں بلوچ دہشت گرد تنظیم نے جنوبی پنجاب کے 8مزدوروں کا قتل کر دیا گیا ہے جو کہ پاکستان اور ایران کے بہترین تعلقات کو ثبوتاژکرنے کی سازش ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی ، وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت پاکستان اپیل کی کہ وہ ان8 بے گناہ مزدوروں کی شہادت بارے تحقیقات کروا کر مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور مزدوروں کے خاندان کی مالی امداد کی جائے وزیراعظم ،وزیر داخلہ ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بھی پر زور اپیل کی بلوچستان میں دیگر صوبوں کے شہریوں کو جان مال اور آزادی کو تحفظ دینے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ مزدوروں کو تحفظ حاصل ہو۔







































Visit Today : 463
Visit Yesterday : 445
This Month : 12114
This Year : 59950
Total Visit : 164938
Hits Today : 3614
Total Hits : 827616
Who's Online : 15





















