عمران خان کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک کروانے کی درخواستیں منظور
اسلام آباد:سپیشل جج سینڑل ایف آئی اے اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک کروانے کی درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ اٹھائیس اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دو متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عثمان ریاض گل اور ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل عثمان گل ریاض نے موقف اپنایا کہ عدالت نے پہلے بھی میڈیکل چیک اپ کے حوالےسے حکم جاری کیا۔ جیل ڈاکٹرز کی موجودگی میں ذاتی معالجین سے چیک اپ کروایا جائے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا۔ وکیل ظہیر عباس نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں پہلے بھی چیک اپ ہو چکا ہے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک کروانے کا حکم دے دیا جبکہ حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔







































Visit Today : 463
Visit Yesterday : 445
This Month : 12114
This Year : 59950
Total Visit : 164938
Hits Today : 3624
Total Hits : 827626
Who's Online : 14





















