غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت،،،ملک بھر کی تاجر برادری اسرائیلی و امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
ملتان (صفدربخاری سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ، ملتان کے صدر خالدمحمود قریشی،پنجاب کے نائب صدرملک عمران قیوم بھٹہ، جنوبی پنجاب کے نائب صدر خواجہ رضوان صدیقی،ٹمبرمارکیٹ کے صدرقمرزمان خان، جنوبی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان بلوچ، مصوم شاہ روڈ کے صدر ذیشان ظفرٹی چوک شاہ رکن عالم کے صدر چوہدری محمدشہباز اختر،گلگشت کے رہنماں شیخ تنویر اشرف قریشی نے کہا ہے کہ ملتان سے ملک بھر کی تاجر برادری اسرائیلی و امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے جنہوں نے اج آواز نہ اٹھائی تو کل ان کی باری آ سکتی ہے جہاں پر ہسپتالوں تک پر بمباری کی جا رہی ہے اقوام متحدہ او ائی سی اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں سنجیدگی سے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ملتان سے ملک بھر کی تاجر برادری اسرائیلی و امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور عوام بھی اس پر حقیقی معنوں میں رد عمل کا مظاہرہ کریں اج ہم سب انتہائی غمگسار ہیں پوری پاکستانی قوم مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے حق میں حقیقی معنوں میں اواز بلند کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ صرف مظلوم فلسطینیوں کو ادویات و خوراک کی فراہمی تک محدود نہ رہے بلکہ صیہونی قوتوں کے خلاف ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے ڈٹ جائے اور قبلہ اول بیت المقدس،مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ جب کسی یورپ ممالک میں معمولی سی بات اٹھتی ہے تو پورے یورپ میں وا ویلا ہو جاتا ہے لیکن افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ فلسطین میں جو ظلم و بربریت کا مظاہرہ ہو رہا ہے اس پر نہ صرف اقوام عالم خاموش ہے بلکہ امت مسلمہ بھی ذمہ دارانہ کردار ادا نہیں کر رہی ہے ملک بھر کی تاجر برادری مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔






































Visit Today : 464
Visit Yesterday : 445
This Month : 12115
This Year : 59951
Total Visit : 164939
Hits Today : 3634
Total Hits : 827636
Who's Online : 14





















