گندم کا ریٹ ،4500 سو روپے اور صنعتی مزدور کی بنیادی تنخواہ کم از کم 60000 ساٹھ ہزار روپے مقرر کی جائے: غازی احمد حسن کھوکھر
ملتان : گندم کا ریٹ ،4500 سو روپے مقرر کر کے کسانوں کو ریلیف دیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو آنے والے دور میں کسان گندم کاشت کرنا چھوڑ جائے گا تھل ،چولستان ،سمیت ملک بھر میں نئی نہریں بنا کر غیر آباد زمینوں کو آباد کیا جائے نئی نہروں کی تعمیر پر تعصبانہ سیاست کی حوصلہ شکنی کی جائے یہ مطالبہ عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے آج کسان راہنماوں سابق ممبر ایگریکلچر کمشن پنجاب رانا ضیاء الحق ، ملک محمد صابر ، رانا اسحاق نون ، چوہدری عبد القیوم ، ملک دلبہار بھٹہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان راہنماؤں نے کہا صنعتی مزدور کی بنیادی تنخواہ کم از کم 60000 ساٹھ ہزار روپے مقرر کر کے مالیاتی اداروں کے ذریعے بزریعہ چیک ادائیگی کی جائے سروسز ٹربیونلز ، لیبر کورٹس ، لیبر ٹربیونلز ، این آئی آر سی ، کمشنر معاوضہ جات سمیت عدالت عالیہ و عدالت عظمیٰ میں مزدوروں کے پینڈنگ کیسوں کے فیصلے روزانہ کی بنیاد پر فوری سماعت کے بعد کئے جائیں بلوچستان اور ایران میں قتل ہونے والے مزدوروں کے مجرموں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں اور اب تک جتنے مزدور شہید ہوئے ہیں ان کے لواحقین کو دو دو کروڑ روپے ادا کئے جائیں صنعت و زراعت کو ترقی دے کر مزدوروں اور ہنر مندوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں محکمہ زراعت کو صحیح معنوں میں کسان دوست ادارہ بنانے کے لئے محکمہ زراعت سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اور زرعی انجینئرنگ کے افسران کے ابتدائی گوشواروں کو چیک کیا جائے تو ہوشربا انکشافات سامنے آئیں گے غازی احمد حسن کھوکھر نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے پرزور اپیل کی کہ وہ 8 پاکستانی مزدوروں کے بے دردی سے قتل پر ایرانی حکومت سے حساب لیں







































Visit Today : 463
Visit Yesterday : 445
This Month : 12114
This Year : 59950
Total Visit : 164938
Hits Today : 3611
Total Hits : 827613
Who's Online : 15





















