ملتان(صفدربخاری سے) جنرل مینجر سوئی گیس ملتان ریجن احمد جواد خاکوانی نے کہا کہ آج کا دن ہمارے ادارے کی تاریخ میں ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ ہم صحت، حفاظت اور ماحول (HSE) کے حوالے سے ایک جامع اور بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ یہ صرف ایک مہم نہیں بلکہ ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنی کمپنی کو ایک محفوظ، صحت مند اور ماحول دوست ادارہ بنائیں ہماری اولین ترجیح ہمارے ملازمین کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ ایک محفوظ ماحول ہی بہتر کارکردگی اور دیرپا ترقی کی ضمانت دیتا ہے۔ میں تمام ڈیپارٹمنٹس سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس مہم کو سنجیدگی سے لیں، حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور اپنے ساتھیوں کو بھی اس میں شامل کریں۔ ہم سب مل کر ہی ایک مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوئی گیس ڈسٹریبیوشن آفس میں ہفت روزہ ایچ ایس ای (HSE) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر برانچ سیکرٹری مرزا ندیم بیگ نے کہا کہ ہم نے اس مہم کے تحت تربیتی ورکشاپس، مشقیں، ریسکیو 1122, سول ڈیفنس, ٹریفک پولیس اور دیگر محکموں کے لیے آگاہی سیشنز کا اہتمام کیا ہے تاکہ ہر فرد ان اصولوں سے واقف ہو اور ان پر عمل درآمد کرے۔ آخر میں جنرل مینجر احمد جواد خاکوانی اور دیگر افسران نے سوئی گیس کے لان میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا اغاز کیا اور حفاظتی تدابیر کے مختلف انسٹالز کا معائنہ کیا اور کیک کاٹا۔ تقریب سے ڈپٹی چیف ایڈمن آفیسر عثمان کریم بیگ، چیف انجینیئر محمد بنیامین شاہد ،ڈپٹی چیف انجینئر آصف شمیم، ایڈیشنل سیکرٹری سید کاشف شاہ، سینیئر انجینیر ایچ ایس ای (HSE) محمد عمران خان, سینیئر انجینیئر جنید غوری, ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ارشد امین آفریدی و دیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔